10 ستمبر، 2017، 11:58 AM

ترکی کے ہیکرز نے میانمار کی متعدد ویب سائٹس ہیک کرلیں

ترکی کے ہیکرز نے میانمار کی متعدد ویب سائٹس ہیک کرلیں

ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میانمار کی متعدد سرکاری ویب سائٹس ہیک کرلی ہیں۔  میانمار حکومت کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کیخلاف بطور احتجاج متعدد سرکاری و غیرسرکاری ویب سائٹس ہیک کرلیں۔ میانمار کے ڈائریکٹر آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یو نائنگ موئی نے کہا کہ سائبر حملوں کا آغاز 31 اگست سے ہوا جو تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں، شبہ ہے کہ یہ مہم ترک ہیکرز کی جانب سے چلائی جارہی ہے، ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ان پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کے پیغامات درج کیے گئے ہیں۔ میانمار کے آئی ٹی حکام نے بتایا کہ ہیک ہونے کے تھوڑی دیر بعد ویب سائٹس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید حملوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ برمی میڈیا کے مطابق میانمار کے ہیکرز نے بھی جواب میں ترکی کی سرکاری و غیرسرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

News ID 1875161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha