مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شنگر میں وہابی شرپسندوں اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ وہابی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے شنگر میں شرپسند عناصر کی جانب سے فرنٹیر کور کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔فائرنگ کے بعد شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان کے علاقہ شنگر میں وہابی دہشت گردوں کے حملے ميں ایف سی کے 3 اہلکار جاں بحق
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پنجگور کے علاقہ شنگر میں وہابی شرپسندوں اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ وہابی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
News ID 1875047
آپ کا تبصرہ