4 ستمبر، 2017، 1:16 PM

امریکہ نے روسی سفارتی عمارات پر قبضہ کرلیا

امریکہ نے روسی سفارتی عمارات پر قبضہ کرلیا

امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے امریکہ نے روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد ہفتے کے روز روسی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے امریکہ نے روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد ہفتے کے روز روسی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے3 روسی سفارتی عمارات کو 2 روز کے اندر اندر خالی کرنے کے احکامات دیے تھے اور ہفتے کے روز اس ڈیڈلائن سے قبل روسی سفارتی عملہ ان عمارات سے نکل گیا تھا۔ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکام ان عمارات میں بغیر اجازت  داخل ہو رہے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے تاہم نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ان عمارات کا معائنہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا روسی سفارتی عملہ یہاں سے جا چکا ہے اور یہ عمارات محفوظ بھی ہیں۔ ادھر روس نے کہا ہے کہ وہ امریکی بد اخلاقی کا جواب دےگا۔

News ID 1875035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha