25 اگست، 2017، 11:54 AM

چین میں سمندری طوفان کے باعث 16 افراد ہلاک

چین میں سمندری طوفان کے باعث 16 افراد ہلاک

چین کے جنوبی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوبی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طوفان سے سب سے زیادہ نقصان مکاؤ میں ہوا جہاں اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں 153 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے گھروں کی چھتیں، درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سےبھی محروم ہو گئے۔ چینی ذرائع کے مطابق 8 افراد کی لاشیں گوانگ ڈونگ کے علاقے سے ملی ہیں۔ طوفان کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اور سیکڑوں عمارتوں اور مکانات کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ مکاؤ کے چاروں طرف پانی ہے اور سمندری طوفان کی وجہ سے اونچی لہروں نے مکاؤ کا رخ کیا جس سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ طوفان کے باعث اب تک 27 ہزار سے زائد افراد کو محفوط مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے، 20 لاکھ صارفین عارضی طور پر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ خراب موسم کی وجہ سے متعدد پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

News ID 1874797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha