مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست اوکلاہوما میں سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک ماں اور بچہ بھی شامل ہے۔سمندری طوفان نے جمعہ کی شام ریاست کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا اور بہت سے افراد اپنی کاروں میں پھنس گئے جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اس طوفان کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی منقطح ہو گئی جبکہ شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئي۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل طوفانِ بادوباراں نے اوکلاہوما سٹی کے مضافاتی علاقے مور کو نشانہ بنایا تھا جس میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
مہر نیوز/1 جون /2013ء:امریکہ میں حکام کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک ماں اور بچہ بھی شامل ہے۔
News ID 1822779
آپ کا تبصرہ