مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے اس ، فہرست سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام مسلم لیگ نون کی صدارت سے خارج کردیا گیا ہے۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد نوازشریف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کسی سیاسی جماعت کا عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے ۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ نون کو خط لکھا تھا جس میں پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ملک کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کانمبر 215 ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں مسلم لیگ نون کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیتے ہوئے نوازشریف کا نام بطور صدر خارج کردیا ہے۔
پاکستانی الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ہے اس ، فہرست سے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام مسلم لیگ نون کی صدارت سے خارج کردیا گیا ہے۔
News ID 1874624
آپ کا تبصرہ