12 اگست، 2017، 2:42 PM

نوازشریف پر معصوم بچے کی ہلاکت کا مقدمہ چلانے کے لیے درخواست دائر

نوازشریف پر معصوم بچے کی ہلاکت کا مقدمہ چلانے کے لیے درخواست دائر

پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر ان کیخلاف ہلاکت کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی میں بچے کی ہلاکت پر ان کیخلاف ہلاکت کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔   
اطلاعات کے مطابق نوازشریف اور ساتھیوں کیخلاف درخواست محمود اخترنقوی نے دائر کی جس میں موقف اپنایاگیاکہ ریلی میں شامل ایک گاڑی نے جی ٹی روڈ پر 12سالہ بچے کو کچل دیا جس نے تڑپتے ہوئے جان دے دی جبکہ متعلقہ گاڑی سوار نے رکنے کی بھی زحمت نہیں کی لہٰذا نوازشریف کیخلاف ذوالفقار علی بھٹو طرز پر ہائیکورٹ میں مقدمہ چلانے کاحکم دیا جائے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

News ID 1874513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha