10 اگست، 2017، 11:55 AM

شمالی کوریا کا امریکی جزیرے گوام پر حملے کا منصوبہ

شمالی کوریا کا امریکی جزیرے گوام پر حملے کا منصوبہ

شمالی کوریا اگست کے وسط تک امریکی جزیرے گوام میں فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا اگست کے وسط تک امریکی جزیرے گوام میں فوجی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ادھر امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی مہم کم جونگ ان کی حکومت ختم کرسکتی ہے اور انکے عوام پر بھی تباہی آسکتی ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر آگ اور غضب کی ایسی بارش ہوگی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی۔ شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق جزیرہ گوام پر حملے کا منصوبہ صدر کم جونگ ان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ شمالی کوریاکے فوجی جنرل کم راک گیوم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسےعقل سےخالی شخص سے بامقصد مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایسے شخص پر صرف حقیقی طاقت ہی کام کرسکتی ہے۔جنرل کم راک کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے 4 میزائل جاپان کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئےگوام کونشانہ بنائیں گے۔
ادھر جزیرہ نما گوام کے گورنر نے حملے کی دھمکی کے بعد اپنے عوام سے کہا ہے کہ اس وقت گوام پر میزائل حملے کا کوئی خطرہ نہیں،گوام ایک لاکھ60ہزارکی آبادی پرمشتمل چھوٹاجزیرہ ہےجہاں امریکی فوج کی 2 تنصیبات موجود ہیں۔

News ID 1874472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha