10 اگست، 2017، 12:39 AM

امریکہ اور شمالی کوریا میں دھمکیوں کا سلسلہ جاری

امریکہ اور شمالی کوریا میں دھمکیوں کا سلسلہ جاری

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی اور دھمکیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے امریکی دھمکیوں کے جواب میں شمالی کوریا نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی اور دھمکیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے امریکی دھمکیوں کے جواب میں شمالی کوریا نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ذرائع  کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بحرالکاہل کے کنارے امریکی خطے گوآم کے فوجی اڈے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس بات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ گوآم میں امریکی فوجی اڈے کو درمیانے یا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا جائے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔

News ID 1874462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha