7 اگست، 2017، 12:18 PM

ایران کا فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

ایران کا فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد نے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اپنی پوری طاقت اور قدرت کے ساتھ فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد نے ملاقات اور گفتگو کی۔ حماس کا وفد صدر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے سلسلے میں تہران کے دورے پر ہے حماس کے وفد نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی بھر پور اور مخلص حمایت کرنے پر ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے وفد سے کہا ہے کہ ایران فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کی حمایت جاری رکھےگا اور ایران اپنی پوری طاقت اور قدرت کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

News ID 1874403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha