26 جولائی، 2017، 6:04 PM

ہندوستان میں ہندودہشت گردوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی

ہندوستان میں ہندودہشت گردوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی

ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو دہشت گردوں نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست ہریانہ  میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو دہشت گردوں  نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دی ہے۔ہندوستانی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کردیا ہے۔ ہندو دہشت گردوں نے مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ گائے ذبح کی تو زندہ جلادیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ چند روز قبل مہاراشٹرمیں ہندو دہشت گردوں نےدن دیہاڑے تلواروں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کوبڑی بےرحمی سے قتل کردیا تھا۔

News ID 1874140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha