مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی زبوں حالی اور ملک میں جاری دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو خطے میں تنہا کرکے دلدل میں پھنسا دیا ہےاگر میں اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے نہ کرتا تو نواز شریف تا حیات صدر بن جاتے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں بہت دور تک سوچنا پڑتا ہے، اگر میں نے اپنے دور حکومت میں اقتدارمنتخب نمائندوں کو نہ سونپا ہوتا تو آج نواز شریف وزیراعظم نہیں صدر بنے ہوتے۔ نواز شریف چارسال میں 4 مرتبہ اسمبلی میں آئے ہیں، ان سے زیادہ تواسمبلی میں محمد خان جونیجو مرحوم آتے تھے۔ کیا جمہوری وزیر اعظم ایسا ہوتا ہے، اگر یہی معیار رہا تو دوسرا وزیراعظم ایک بار آئے گا یا آئے گا ہی نہیں۔ آصف زرادری نے کہا کہ بھٹو نے چین دوستی کی بنیاد رکھی میں نے اسے آگے بڑھایا، ہم نے چین کی جانب اس لئے دیکھا کہ ہمیں اپنے ملک کا دفاع اور ترقی عزیز تھی، سی پیک پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے جو نواز شریف کا یار ہے، نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم دنیا کی جنگ ہار رہے ہیں، ہم نے کئی بار کہا کہ خارجہ پالیسی بنائی جائے اور وزیر خارجہ مقررکریں لیکن آپ نے ایک نہ سنی، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال پہلے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ عالمی طاقتیں مودی کو گلے لگارہی ہیں اوروزیراعظم نواز شریف مری میں جانوروں سے کھیلتے رہے۔ آصف زرادری نے کہا کہ بھٹو نے چین دوستی کی بنیاد رکھی میں نے اسے آگے بڑھایا، ہم نے چین کی جانب اس لئے دیکھا کہ ہمیں اپنے ملک کا دفاع اور ترقی عزیز تھی، سی پیک پر صرف ایک ملک کو اعتراض ہے جو نواز شریف کا یار ہے، نواز شریف نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے، ہم دنیا کی جنگ ہار رہے ہیں، ہم نے کئی بار کہا کہ خارجہ پالیسی بنائی جائے اور وزیر خارجہ مقررکریں لیکن آپ نے ایک نہ سنی، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو سال پہلے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں باقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔ عالمی طاقتیں مودی کو گلے لگارہی ہیں اوروزیراعظم نواز شریف مری میں جانوروں سے کھیلتے رہے۔ آضف زرداری نے کہا کہ عالمی سطح پر مودی کی کامیابی میں نواز شریف کا بھی اہم کردار ہے۔
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی زبوں حالی اور ملک میں جاری دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خطے میں تنہا کرنے کے ساتھ دلدل میں پھنسا دیا ہےاگر میں اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے نہ کرتا تو نواز شریف تا حیات صدر بن جاتے۔
News ID 1873579
آپ کا تبصرہ