مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علي زرداري نجي نوعيت کے ايک روزہ دورے پر کل ہندوستان کے شہر اجمیر جائیں گے جہاں وہ خواجہ غريب نواز کي زيارت اور فاتحہ خواني کریں گے۔ايوان صدر کے ترجمان نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ صدر زرداري کل زيارتي دورے پر اجميرشريف جائيں گے، انکے وفد ميں بلاول بھٹو زرداري، رحمان ملک، سيکريٹري خارجہ اور پرسنل اور سکيورٹي اسٹاف شامل ہوگا، صدر کا دورہ اجمير شريف ، درگارہ خواجہ غريب نواز کي زيارت اور فاتحہ خواني کيلئے ہے ، صدر نے اجمير جاتے ہوئے دہلي ميں ہندوستانی وزيراعظم منموہن سنگھ کي طرف سے ظہرانہ کي دي جانے والي دعوت بھي قبول کرلي ہے، صدر زرداري اس دورہ کے بعد کل ہي واپس آجائيں گے.ايک ہندوستانی اخبار کے مطابق صدر آصف علي زرداري کل نئي دہلي ميں ہندوستانی وزير اعظم من موہن سنگھ سے ون آن ون ملاقات کريں گے.
مہر نیوز- 7 اپریل 2012ء: پاکستان کےصدر آصف علي زرداري نجي نوعيت کے ايک روزہ دورے پر کل ہندوستان کے شہر اجمیر جائیں گے جہاں وہ خواجہ غريب نواز کي زيارت اور فاتحہ خواني کریں گے۔
News ID 1570878
آپ کا تبصرہ