1 جولائی، 2017، 1:08 PM

قطر کے امیر کی موصل میں داعش کی شکست پر عراقی حکومت کو مبارکباد

قطر کے امیر کی موصل میں داعش کی شکست پر عراقی حکومت کو مبارکباد

قطر کے امیر نے عراق کے شہر موصل میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست پر عراقی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی  نے عراق کے شہر موصل میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست پر عراقی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ قطر کے امیر نے عراق کے صدر فواد معصوم اور عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی کو ایک پیغام میں موصل کی آزادی ، داعش کی شکست اور عراقی فوج کی فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔ عراقی فوج نے دو روز قبل موصل میں وہابی دہشت گردوں کی خود ساختہ اور باطل خلافت  کا خاتمہ کردیا تھا۔

News ID 1873565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha