30 جون، 2017، 6:58 PM

عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ درحقیقت دوحہ کے خلاف اعلان جنگ

عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ درحقیقت دوحہ کے خلاف اعلان جنگ

قطر کے وزیر دفاع نے ترکی کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ در حقیقت قطر کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے ترکی کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی طرف سے قطر کا محاصرہ در حقیقت قطر کے خلاف اعلان جنگ ہے قطر شامی عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔ قطر کے وزیر دفاع نے عرب ممالک کے محاصرے کے رد عمل میں کہا کہ ترکی اور دوحہ کے درمیان  باہمی تعلقات تاریخی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ ہے جسے سعودی عرب کے کہنے پر منسوخ نہیں کیا جاسکتا ، قطر کے وزیر دفاع نے کہا کہ میں ترکی کے ساتھ دفاعی معاہدے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے آیا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا قطر کے خلاف دہشت گردی کا الزام شیطنت پر مبنی ہے۔ سعودی عرب خود داعش کی آشکارا مدد کررہا ہے اور الزام قطر پر ڈال رہا ہے۔

News ID 1873550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha