مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل الثانی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں کرے گا، جب تک پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل الثانی نے کہا ہے کہ دوحہ اب بھی سمجھتا ہے کہ معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرت امارات ، بحرین اور مصر نے دو ہفتہ قبل قطر پر دہشت گردوں کی مدد کے الزامات لگا کر سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کردئیے تھے۔ان ممالک نے اعلان کیا تھا کہ قطر کے خلاف پابندیاں طویل ہوسکتی ہیں، یہ اس وقت تک برقرار رہیں گی، جب تک آنے والے دنوں میں اعلان کردہ عرب طاقت کے منصوبے کو دوحہ قبول نہیں کرلیتا۔قطر نے اپنے پڑوسی ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت اور ایران سے قریبی تعلقات کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ ادھر ترکی اور ایران نے قطر کی کھل کر حمایت کردی جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی قطر کے خلاف پابندیاں ماند پڑ گئی ہیں اور سعودی عرب کو قطر کے خلاف سازش میں بھی تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل الثانی نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں کرے گا، جب تک پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔
News ID 1873342
آپ کا تبصرہ