مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے قطر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دوحہ میں ترک فوج تعینات کرنے کے سلسلے میں اپنا ایک فوجی وفد قطر بھیج دیا ہے۔
اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑےگا ۔ ترکی نے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی طرف سے قطر کے خلاف عائد پابندیوں کو غیر انسانی اور غیر اسلامی قراردیا ہے۔۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لئے قطر کوئي آسان لقمہ نہیں جسے وہ فوری طور پر نگل جائے گا۔ ترکی اور ایران کی طرف سے قطر کی حمایت کے بعد سعودی عرب کی پیشانی پر پسینے آگئے ہیں اور قطر کے خلاف سعودی عرب کی سازش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ