27 جون، 2017، 3:20 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ پاراچنار پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے سربراہ  پاراچنار پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاراچنار میں وہابی دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے ملنے کے لئے پاراچنار پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم کی بے حسی اور امتیازی سلوک کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ پاراچنار میں وہابی دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے ملنے کے لئے پاراچنار پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی وزیر اعظم کی بے حسی اور امتیازی سلوک کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف عید کا دوسرا روز پاراچنار میں گزاریں گے جہاں وہ دھماکے اور بعد کی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ پارا چنار میں 26 رمضان المبارک کے یوم قدس کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی جارہی تھی جسے وہابی دہشت گردوں نے 2 بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جس میں 90 افراد شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے پاراچنار کا دورہ نہ کرکے شیعوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں اپنی بے حسی اور وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

News ID 1873482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha