مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شیعہ نشین علاقہ پاراچنار میں وہابی دہشت گردوں کے دو بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے وہابی دہشت گردوں نے اسرائیل کے خلاف نکالی جانے والی القدس ریلی کے شرکاء کو نشانہ بنایا تھا۔
فاٹا کے علاقے پارا چنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جس میں سے کئی کی حالت نازک تھی۔
پاکستانی حکام نے تصدیق کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔
ادھر پاراچنار کے عوام کی جانب سے دھماکے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج اس وقت جاری رہے گا جب تک آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ان سے آکر مذاکرات نہیں کرتے۔ پاکستان میں وہابی دہشت گرد عام مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ پاکستان کی وفاقی حکومت کی وہابی دہشت گردوں کے سہولتکاروں کوسرپرستی حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ