25 جون، 2017، 11:59 AM

بہاولپور میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں آگ لگنے سے 140افراد جاں بحق

بہاولپور میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں آگ لگنے سے 140افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے اور آگ لگنےکے نتیجے میں 140افراد جاں بحق اور درجنوں جھلس گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے اور آگ لگنےکے نتیجے میں 140افراد جاں بحق اور درجنوں جھلس گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر کے سلپ ہونے کے باعث پٹرول لیک ہونے لگا اور علاقے کے لوگ اور وہاں سے گزرنے والے افراد بڑی تعداد میں پٹرول جمع کرنے وہاں پہنچ گئے. اس دوران آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 140افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوگئے ہیں،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں بیشتر 80فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ایک عینی شاہد کے مطابق آئل ٹینکر پھٹتےوقت 200سے 250افراد وہاں موجود تھے۔ آئل ٹینکر پھٹنے سے قریب موجود 75سے زائد موٹرسائیکلیں اور کئی کاریں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1873430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha