مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تنازع کے نتیجے میں قطر کی تنہائی کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے۔ قرقاش نے کہا ہے کہ ہم صورت حال کو زیادہ سنگین نہیں بنانا چاہتے بلکہ قطر کو تنہائی کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔قطر سے عرب ممالک کو درپیش شکایات کی ایک فہرست آئندہ دنوں میں تیار کرلی جائے گی۔
انہوں نے اپنی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ قطر کی سرگرمیوں کے جائزے کے لیے مغرب کا نگرانی کا نظام ہونا چاہیے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ قطر کے دہشت گردی سے متعلق کردار میں تبدیلی آچکی ہے۔ ادھر قطر پر سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی پابندیوں کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا ۔ ترکی اور ایران نے قطر کو سعودی عرب کی گھناؤنی سازش سے بچا لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ