مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر جلوس اور مجالس عزا کا سلسلہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ کراچی میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی مجلس اعزا و جلوس نشترپارک میں آج صبح11بجے ہوگی جبکہ دوپہر1بجے یوم شہادت علی (ع) کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر نمائش چورنگی پہنچے گا۔اطلاعات کے مطابق جلوس کے شرکاء نمائش چورنگی پر نماز ظہرین ادا کریں گے جس کے بعد جلوس مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر، حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔یوم علی کے موقع پر شہر میں 24گھنٹوں کے لیے ڈبل سواری پر پابندی رہے گی اور جلوس کے مقررہ راستوں پر موبائل فون اورسیلولر ڈایوئسز بند رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔کراچی میں یومِ شہادت علی (ع) کے جلوس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ پولیس نے حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے 122 جلوس نکالے جائیں گے۔جبکہ 834مجالس بھی منعقد کی جائیں گی۔مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر 5 ہزار 5 سو 70 پولیس اہلکار جبکہ رینجرز کے جوان بھی تعینات ہونگے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی بلند عمارتوں پر بھی پولیس اور رینجرز نفری تعینات ہوگی۔ ادھر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے تمام شہروں میں حضرت علی (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر جلوس اور مجالس عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔ اس موقع پر وہابی دہشت گردوں اور اس دور کے یزیدیوں کے حملوں سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکستان بھر میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر جلوس اور مجالس عزا کا سلسلہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
News ID 1873254
آپ کا تبصرہ