14 جون، 2017، 12:24 AM

بنگلہ دیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 134 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 134 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم سے کم 134 افراد ہلاک اور کئی گھر تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم سے کم 134 افراد ہلاک اور کئی گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی بارش سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے تاہم امدادی کارکن چٹاگانگ کے دوردراز علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جہاں پر ٹیلی فون اور ذرائع آمد ورفت کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔

بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ چٹاگانگ اور قریبی علاقوں میں 30 افراد جبکہ بندرابن میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 15 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ سیلاب یا کیچڑ میں دب گئے ہیں۔بھارت کی سرحد سے ملحق بنگلہ دیش کا ایک پسماندہ ضلع رنگاماتی جو بارش سے شدید متاثر ہوا ہے جہاں سیلاب سے کئی گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ نےچٹاگانگ کے قریبی پہاڑی علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کا حکم جاری کردیا ہے جہاں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

News ID 1873169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha