مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے شام کے امور میں ترکی کی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب دونوں شام میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قطر اور سعودی رعب کے تنازعہ سے شام کی حقانیت ثابت ہوگئی ہے کیونکہ سعودی عرب اور قطر دونوں در حقیقت دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں ۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو ترکی پر بالکل اعتماد نہیں ترکی کا کردار منافقانہ ہے۔ ترکی بھی سعودی عرب اور قطر کی طرح امریکی اور اسرائیلی سربازوں میں شامل ہے۔
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے شام کے امور میں ترکی کی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب دونوں شام میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں۔
News ID 1873141
آپ کا تبصرہ