12 جون، 2017، 12:26 PM

عرب ممالک اپنی مشکلات مذاکرات کے ذریعہ حل کریں/امریکہ نہ سعودیہ کا خیر خواہ ہے نہ قطر کا

عرب ممالک اپنی مشکلات مذاکرات کے ذریعہ حل کریں/امریکہ نہ سعودیہ کا خیر خواہ ہے نہ قطر کا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہمسایہ عرب ممالک پر زوردیاہے کہ وہ اپنی مشکلات اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں اور غیر علاقائي سامراجی طاقتوں کو اپنے مسائل میں مداخلت کی اجازت نہ دیں امریکہ نہ سعودیہ کا خیر خواہ ہے اور نہ ہی قطر کا حامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہمسایہ عرب ممالک پر زوردیاہے کہ وہ  اپنی مشکلات اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں اور غیر علاقائي سامراجی طاقتوں کو اپنے مسائل میں مداخلت کی اجازت نہ دیں امریکہ نہ سعودیہ کا خیر خواہ ہے اور نہ ہی قطر کا حامی ہے وہ اپنے مفادات کے پیچھے ہے۔ قاسمی نے کہا کہ ریاض اجلاس کے بعد علاقہ میں جو صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جو خطے کے ممالک کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ قطر کا بحران بھی اسی اجلاس کی بدولت پیش آيا ہے ۔ عرب ممالک کو اپنے اختلافات سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے چاہییں۔قاسمی نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات قائم رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ ایران  اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی خطے میں غلط اور تسلط پسندانہ پالیسیوں اور امریکہ کی ہمراہی کی وجہ سے خطے میں مزید بحران پیدا ہوگيا ہے۔ یمن ، بحرین اور دیگر عرب ممالک میں سعودی عرب کی جارحیت اور تسلط پسندانہ پالیسی سے خطے کے امن و ثابت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہ نے صدام معدوم کی جگہ لے لی ہے جس کے بعد وہ ہمسایہ ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں خطے میں دہشت گردی کے فروغ کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے البتہ امریکہ سعودی عرب اور دیگر عرب ماملک کے ذریعہ دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہا ہے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر امریکی ہتھیار مل رہے ہیں جن کی قیمت بعض عرب ممالک ادا کررہے ہیں۔

News ID 1873135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha