مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے قطری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں تمام متعلقہ ممالک کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ خادم الحرمین کا عنوان رکھنے والوں کے لئے امریکہ کے ساتھ دوستی اور عرب و مسلمان ممالک کے ساتھ عداوت و دشمنی زیبا نہیں ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر کون سے ممالک خوشحال تھے ہمیں سب کچھ معلوم ہے اگر ان کے پاس انٹیلیجنس ادارے ہیں تو ہمارے پاس بھی خفیہ ادارے موجود ہیں۔ ترک صدر نے قطر کے خلاف پابندیوں کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہم اپنے قطری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے قطری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے امریکیوں کے ساتھ دوستی اور عرب بھائیوں کے ساتھ دشمنی خادم الحرمین کے لئے زیبا نہیں ہے۔
News ID 1873090
آپ کا تبصرہ