مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی بینک کے گورنر محمد رضا نے ملکی بینکوں کے چیئر مین کے ساتھ ایک تقریب کے دوران کہا: ایران اور روس کے مقامی ادائیگی کے نظام کو مربوط کر کے ایرانی بینکنگ کارڈ روس میں خودکار ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایم) میں استعمال ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بینکنگ کارڈ والے ہر فرد کو روسی اے ٹی ایم سے روبل میں اپنی رقم ملے گی۔
سی بی آئی کی جانب سے کہا گیا: لنک اپ کے عمل کے دوسرے مرحلے سے روسی عوام کو ایرانی اے ٹی ایم کے استعمال کی سہولت حاصل ہوگی اور اس مرحلے سے ایران شتاب کارڈز کو پی او ایس کی استعمال سے روس میں قابل قبول بنایا جائے گا۔
اس سے قبل فرزین نے کہا تھا کہ روس کے ایم آئی آر اور ایران کے شتاب ادائیگی کے نظام کو مربوط کرنے کے معاہدے کو جولائی میں پیٹرزبرگ میں بینک آف روسیا کی مالیاتی کانگریس کے موقع پر روسی عہدیداروں سے بات چیت کے دوران حتمی شکل دی گئی تھی۔
مغرب کی ناجائز پابندیوں کے شکار روس اور ایران نے گذشتہ برسوں میں معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ وہ ادائیگی کے لئے میسجنگ سروس کے آغاز کے لئے بھی بات چیت کر رہے ہیں جو ایک ڈالر پر مبنی بین الاقوامی سوئفٹ سسٹم کا مقابلہ کرسکتی ہے جس نے امریکی دباؤ کے شکار دونوں ممالک کو باہم متحد کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ