مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب اور بعض عرب ممالک کی طرف سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منطقع کرنے پر قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے قطر کے ساتھ ہمدردی اور اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان نے قطر کے بادشاہ کے ساتھ گفتگو میں قطر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑےگا ۔ واضح رہے کہ قطر کے ساتھ کل سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا۔ ادھر ایران نے بھی عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے مسائل اور مشکلات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب اور بعض عرب ممالک کی طرف سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منطقع کرنے پر قطر کے بادشاہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے قطر کے ساتھ ہمدردی اور اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1873001
آپ کا تبصرہ