مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ٹیلیفون پر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا عراق سے عنقریب خاتمہ کردیا جائے گا۔
حید العبادی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراقی وزير اعظم نے سعودی بادشاہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو مضبوط بنانے اور داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک بر پھر عراقی وزير اعظم کو سعودی رعب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عراق کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب پر عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام بھی عائد ہے۔
آپ کا تبصرہ