13 جون، 2017، 7:41 PM

ترکی کے صدر نے سعودیہ کے قطر پر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیدیا

ترکی کے صدر نے سعودیہ کے قطر پر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیدیا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب کے ٹرمپ نوازڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان کے قطر کے خلاف الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیاں غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب کے ٹرمپ نواز  ڈکٹیٹر بادشاہ  شاہ سلمان کے قطر کے خلاف الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیاں غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔ اردوغان نے کہا کہ قطر پر الزامات عائد کرنے سے خطے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اردوغان نے قطر اور عربی ممالک کے درمیان اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ بڑے ہیں انھیں خطے میں مسائل اور اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے امن و صلح کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ ترکی کے صدر نے قطر کو الگ تھلگ کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کو غیر انسانی اور غیر اسلامی قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو قطر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور قطر کے خلاف سازش میں بھی سعودی عرب کو شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1873166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha