5 جون، 2017، 12:15 PM

لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی دہشت گرد بھی شامل

لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی دہشت گرد بھی شامل

برطانوی سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں 2روز قبل دہشت گردی کا حملہ کرنے والے تین افراد میں ایک پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں 2روز قبل دہشت گردی کا حملہ کرنے والے تین افراد میں ایک پاکستانی دہشت گرد بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق لندن میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا بین الاقوامی تعلق ہے ۔برطانیہ کے ویسٹرن سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ لندن برج کے تین حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور پاکستان میں پیدا ہوا ۔پولیس حکام کے مطابق  ابھی اس بارے میں پتہ نہیں چل سکا کہ یہ شخص برطانیہ میں کب آیا اور اسے برطانوی شہریت کب ملی ۔سکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ لندن برج کے دیگر دو حملہ آوروں کی شہریت کے حوالے سے بھی ابھی کچھ واضح نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لندن برج اور بارو مارکیٹ کے قریب تین حملہ آورں نے پہلے لوگوں کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا اور پھر لوگوں پر چاقووں سے بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 48سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔اس حملے کی ذمہ داری بین الاقوامی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی ۔دوسری جانب برطانوی پولیس نے لندن حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک 12افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں7خواتین بھی شامل ہیں ۔

News ID 1872983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha