4 جون، 2017، 1:50 PM

ایران کی لندن میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی لندن میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گذشتہ شب لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گذشتہ شب لندن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جن ممالک نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کی آشکارا حمایت اور انھیں تربیت دی، پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے اور دہشت گردوں کو شام اور عراق تک پہنچنے کے لئے سہولیات فراہم کیں آج خود انھیں اپنے پروردہ دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنجیدہ خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور اچھے و برے دہشت گردوں کی تقسیم کو بھی ختم کرنا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران ہر قسم کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1872954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha