30 مئی، 2017، 12:16 AM

سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 169 افراد ہلاک

سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 169 افراد ہلاک

سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث اب تک169افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ 122لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث اب تک169افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جبکہ 122لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے اور سرکنے سے پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
کولمبو حکومت نے اس صورتحال میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔جبکہ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔ سیلاب سے چائے کے باغات اور ربڑ کے پودوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ چودہ برسوں میں آنے والا یہ بدترین سیلا ب ہے۔متعدد پڑوسی اور دیگر ممالک نے سری لنکا کو امداد روانہ کردی ہے۔ ہندوستان اور چین نے بھی امداد اشیا روانہ کی ہیں۔

News ID 1872836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha