14 ستمبر، 2014، 4:33 PM

کشمیر

وادی کشمیر میں سیلاب زدہ علاقوں سے 14 بچوں سمیت 43 افراد کی لاشیں برآمد

وادی کشمیر میں سیلاب زدہ علاقوں سے 14 بچوں سمیت 43 افراد کی لاشیں برآمد

مہر نیوز/14 ستمبر/ 2014 ء :ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں 2 لاکھ افراد اب بھی محصور ہیں جنھیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے 14 بچوں سمیت 43 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ16 ملائشین شہری لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں 2 لاکھ افراد اب بھی محصور ہیں جنھیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے 14 بچوں سمیت 43 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ16 ملائشین شہری لاپتہ ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق وادی میں سڑکوں پرانسانوں اور جانوروں کی لاشیں اور ڈھانچے پڑے ہوئے ہیں اور فضا میں تعفن پھیلاہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری نگر کے جی بی پنتھ اسپتال سے 14 بچوں لاشیں ملی ہیں۔ حکام نے کہا کہ سری نگر کے شیو پورہ، راج باغ، جواہر نگر، وزیر باغ، گوگجہ باغ ، جواہر نگر، وزیر باغ، کرن نگر، بمنہ، قمر واری اور دیگر علاقوں میں 4 سے 10 فٹ پانی کھڑا ہے۔ شہر کے تمام بازار گزشتہ 6 روز سے مکمل طور پر بند ہیں جبکہ شہر میں اشیائے ضرورت کی سخت قلت پیدا ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر میں سیلاب کے دوران ملائشیا کے کم از کم 16 شہری لاپتہ ہو چکے ہیں۔

News ID 1840647

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha