12 نومبر، 2024، 7:42 PM

حزب اللہ نے تل ابیب کو براہ راست نشانہ بنایا، صیہونی میڈیا ذرائع کا اعتراف

حزب اللہ نے تل ابیب کو براہ راست نشانہ بنایا، صیہونی میڈیا ذرائع کا اعتراف

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ لبنان سے تل ابیب پر 3 میزائل داغے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے تل ابیب کو جدید میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آگاہ کیا ہے کہ تل ابیب، حولون، ریشون لتسیون اور گش دان کے علاقے میں وارننگ سائرن بج گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے بھی خبر دی ہے کہ لبنان سے تل ابیب پر تین میزائل داغے گئے جس کے بعد تل ابیب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

نیز ان ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ  حزب اللہ کے میزائل تل ابیب کے مشرقی علاقے بتاح تکفا میں اہداف پر جا لگے۔

News ID 1928088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha