مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کردیں۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے دیر الزور کے شمال مغربی قصبے جزرہ البوشمس میں دراندازی کے بعد وہاں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر مقتولین کی لاشوں کو آگ میں ڈال کر جلا دیا۔ داعش نے دیرالزور سے 3 افراد کو اغوا بھی کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو امیرکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کردیں۔
News ID 1872638
آپ کا تبصرہ