مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں پولنگ کا وقت خۃم ہوگیا ہے جبکہ ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج کا بتدریج اعلان کیا جائے گا۔ پولنگ کا وقت مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، تاہم ایران کی وزارت داخلہ نے 4 بار پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا، تاکہ تمام افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں۔واضح رہے کہ ایران میں پولنگ کے دن اوقات میں اضافہ قانونی عمل ہے اور ماضی میں بھی پولنگ کے اوقات بڑھائے جاتے رہے ہیں۔ایران میں 12 ویں صدر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ بہتر رہا، خواتین اور بزرگوں سمیت نوجوان افراد نے بھی اپنا حق رائی دہے استعمال کیا۔انتخاب کے موقع پر ایران بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جب کہ ملک میں 63 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی عمل شروع کردیا گیا ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ تر نتائج سامنے آجائیں گے جس کے بعد موجودہ صدرحسن روحانی اور ان کے مضبوط حریف سید ابراہیم رئیسی میں سے کسی ایک کے حق میں عوامی فیصلہ سامنے آجائےگا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں پولنگ کا وقت خۃم ہوگیا ہے جبکہ ووٹنگ کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے نتائج کا بتدریج اعلان کیا جائے گا۔
News ID 1872614
آپ کا تبصرہ