13 مئی، 2017، 1:11 PM

دنیا بھر کے 99 ممالک میں سائبر حملوں کی اطلاعات

دنیا بھر کے 99 ممالک میں سائبر حملوں کی اطلاعات

دنیا بھر کے 99 ممالک میں سائبر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہزاروں کمپیوٹر لاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر کے 99 ممالک میں سائبر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہزاروں کمپیوٹر لاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیکرز نے امریکہ، برطانیہ، چین، روس، اسپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 99 ملکوں میں سائبر حملے کئے،جن کے 75 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔
برطانوی محکمہ صحت این ایچ ایس کاکمپیوٹر نظام اور روسی وزارت داخلہ بھی ان ہیکرز کی وجہ سے متاثرہوگیا۔اس کے علاوہ یورپ کے کئی اور ادارے بھی زد میں آئے ہیں۔
روسی وزارت داخلہ کے کمپیوٹرز بھی حملے کی زد میں آ گئے اور حملے سے ایک ہزار سے زائد کمپیوٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ اسے ان سائبر حملوں کا علم ہے اور اب تک اس قسم کے 75 ہزار واقعات سامنے آئے ہیں۔
سائبر سکیورٹی کے ماہرین کے مطابق ہزاروں کمپیوٹروں میں وانا کرائی نامی رینسم ویئر دیکھا گیا ہے۔ رینسم ویئر ایسا کمپیوٹر وائرس ہوتا ہے، جس کی مدد سے وائرس کمپیوٹر یا فائلیں لاک کر دیتا ہے اور پھر ان فائلوں کو کھولنے کے لیے معاوضہ طلب کیا جاتا ہے۔

 

News ID 1872451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha