مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں ہیضے کے باعث اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2 ہفتے سے بھی کم وقت کے دوران 2000 سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ایک سال کے اندر یمن میں ہیضے کی وباء پھیلنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت اب یمن کو بھی عالمی انسانی ایمرجنسی میں شمار کرتا ہے۔ جنگ کے شکار ملک یمن کے علاوہ شام، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور عراق بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ یمن میں جاری تنازعے اور سعودی اتحاد کی طرف سے جاری فضائی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران7000 سے زائد افراد شہید، جبکہ3ملین افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
یمن میں ہیضے کے باعث اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2 ہفتے سے بھی کم وقت کے دوران 2000 سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
News ID 1872380
آپ کا تبصرہ