ظریف کی پاکستان کے وزیر داخلہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی  وفد کے ہمراہ  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق جواد ظریف دیگر اعلی پاکستانی رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران سرحد پر دہشتگردو ں کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی میرجاوہ سرحد پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے 9 اہلکار شہید ہو گئے تھے جس پر ایران نے تہران میں پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا تھا ۔

News Code 1872231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =