2 مئی، 2017، 7:11 PM

امریکی ایف بی آئی کا دہشت گردوں سے قریبی رابطہ/ ایف بی آئی اہلکار کی داعش سے شادی

امریکی ایف بی آئی کا دہشت گردوں سے قریبی رابطہ/ ایف بی آئی اہلکار کی داعش سے شادی

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ملازم نےداعش دہشت گرد رہنما سے شام پہنچ کر شادی کرلی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی صفوں میں بڑے پیمانے پر امریکی اہلکار موجود ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ملازم  نےداعش  دہشت گرد رہنما سے شام پہنچ کر شادی کرلی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کی صفوں میں بڑے پیمانے پر امریکی اہلکار موجود ہیں ۔ ایف بی آئی مترجم ڈینیلا گرین کو داعش کے اہم دہشت گرد سے تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم ڈینیلا ایف بی آئی سے کہہ کر  شام جاپہنچی اور دہشت گرد سے شادی کرلی ۔ ڈینیلا کو مشکل میں پھنسنے کا اندازہ ہوا تو وہ شام سے واپس امریکہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جہاں اسے دو سال قید کی سزا بھگتنا پڑی ۔امریکی نشریاتی ادارے نے 2014 میں پیش آنےوالےاس حیرت انگیز واقعہ کے بارے میں پہلی بار انکشاف کیا ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ داعش اور القاعدہ دہشت گردوں کی صفوں میں بہت سے امریکی جاسوس موجود ہیں جنھیں سعودی عرب اور قطر کی بھی حمایت حاصل ہیں کیونکہ قطر اور سعودی رعب کے خفیہ ادارے بھی امریکہ کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1872206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha