23 اپریل، 2017، 11:20 AM

فرانس میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری

فرانس میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری

فرانس میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جب کہ 11 امیدوارصدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جب کہ 11 امیدوارصدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے. صدارتی الیکشن کے لئے ملک بھرمیں 70 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جب کہ انتخابات میں 4 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ملک بھر میں 50 ہزاز پولیس اہلکار اور 7 ہزار فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔

News ID 1871987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha