15 اپریل، 2017، 6:23 PM

ایران کے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے قالیباف نے بھی کاغذات جمع کرادیئے

ایران کے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے قالیباف نے بھی کاغذات جمع کرادیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے میئر محمد باقر قالیباف نے بھی آخری دن وزارت داخلہ پہنچ کر ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے میئر محمد باقر قالیباف نے بھی آخری دن وزارت داخلہ پہنچ کر ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 1361 افراد نے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔ لیکن ان میں اکثر افراد ایسے ہیں جن میں صدارتی انتخابات میں شرکت کے شرائط موجود نہیں ہیں۔

News ID 1871823

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha