14 اپریل، 2017، 12:24 AM

شام کے صدر نے کیمیائی حملے کے بارے میں خبروں کو بے بنیاد قراردیدیا

 شام کے صدر نے کیمیائی حملے کے بارے میں خبروں کو بے بنیاد قراردیدیا

شام کے صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ کیمیائی حملہ کیے جانے کی اطلاعات من گھڑت اور 100 فیصد جھوٹ پر مبنی ہیں، جن کا مقصد ملک کی فورسز پر امریکی فضائی حملے کا جواز پیدا کرنا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ کیمیائی حملہ کیے جانے کی اطلاعات من گھڑت اور 100 فیصد جھوٹ پر مبنی ہیں، جن کا مقصد ملک کی فورسز پر امریکی فضائی حملے کا جواز پیدا کرنا تھا۔ صدر بشاراسد نے کہا کہ شام کی حملے کی قوت امریکی حملے سے متاثر نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مزید جارحیت کے امکان ہیں۔بشارالاسد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے کئی سال قبل اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے تمام ذخیرے بین الاقوامی انسپکٹروں کے حوالے کر دیئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ابھی یہ واضح نہیں کہ کیمیائی حملہ واقعی ہوا یا نہیں، کیونکہ ویڈیو کی تصدیق کیسے ہوسکتی ہے؟ اور اب کئی جعلی ویڈیوز موجود ہیں، شام کے صدر نے کہا کہ مبینہ کیمیائی حملے کا ثبوت عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی ایک شاخ کی کی جانب سے سامنے لایا گیا، جو کہ خود ادلب پر قابض ہے۔واضح رہے کہ 4 اپریل کو شام کے صوبے ادلب کے علاقے خان شیخون میں مغربی اور سعودی میڈيا کی جانب سے کیمیائی حملے کی خبر آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ شام کے علاقہ خان شیخون میں کیمیائی حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1871780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha