11 اپریل، 2017، 3:19 PM

مصر کے گرجا گھروں پر حملے کرنے والے وہابی دہشت گردوں کی شناخت

مصر کے گرجا گھروں پر حملے کرنے والے وہابی دہشت گردوں کی شناخت

مصر کے گرجا گھروں پر حملے کرنے والے دونوں وہابی خودکش بمباروں کی شناخت ہو گئی ہے جو کویت اور ترکی کے ذریعہ شام میں داخل ہوئے اور پھر انھوں نے داعش کے ساتھ تعاون کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے گرجا گھروں پر حملے کرنے والے دونوں وہابی خودکش بمباروں کی شناخت ہو گئی ہے جو کویت اور ترکی کے ذریعہ شام میں داخل ہوئے اور پھر انھوں نے داعش کے ساتھ تعاون کیا ۔اطلاعات کے مطابق ابو اسحاق اسکندریہ اور ابو البراء المصری نے طنطا کے گرجا گھر میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔
ابو اسحاق المصری ستمبر 1990 میں منیا القمح میں پیدا ہوا۔ چار مہینوں تک کویت میں بطور اکائونٹنٹ کام کرنے کے بعد ابو اسحاق المصری ترکی کے راستے دسمبر 2013ء میں شام میں داعش سے ملحق ہو گیا۔ کچھ عرصے کے بعد وہ مصر کے علاقے سیناء میں واپس آگیا۔
ادھر طنطا کے گرجا گھر میں حملے کے ذمہ دار شخص کی شناخت ابو البراء المصری کے نام سے کی گئی جو 1974 کو کفر الشیخ کے قصبے ابوطبل میں پیدا ہوا۔ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔ وہ بھی اگست 2013 میں لبنان کے راستے سے شام میں داخل ہوا اور اس نے بھی داعش کو تعاون فراہم کیا۔ دونوں وہابی دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔ واضح رہے کہ مصر کے دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

News ID 1871723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha