10 اپریل، 2017، 4:19 PM

مصر میں 3 ماہ کے لیےایمرجنسی نافذ

مصر میں 3 ماہ کے لیےایمرجنسی نافذ

مصر کےصدرعبدالفتح السیسی نے دو گرجا گھروں میں وہابی دہشت گردوں کے بھیانک دھماکوں کے بعد ملک میں 3ماہ کےلیےایمرجنسی نافذکردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کےصدرعبدالفتح السیسی نے دو گرجا گھروں میں  وہابی دہشت گردوں کے بھیانک دھماکوں کے بعد ملک میں 3ماہ کےلیےایمرجنسی نافذکردی ہے۔
مصر کے شہروں طنطا اور اسکندریہ کے گرجا گھروں میں دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مصری صدر نے دھماکوں پر اظہار افسوس کیا اور ملک میں 90روز کے لئے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اہم مقامات کی سکیورٹی فوج کے حوالے کردی ہے۔ مصری پارلیمنٹ نے بھی تین ماہ کی ایمرجنسی کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔
دونوں دھماکے گرجا گھروں میں جاری پام سنڈے کی تقریبات کے دوران ہوئے، پہلا دھماکہ مصر کے شمالی شہر طنطا کے گرجا گھر میں ہوا، کچھ گھنٹوں بعد ہی اسکندریہ شہر کے گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکہ ہوا۔ دونوں وحشیانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔

News ID 1871708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha