31 مارچ، 2017، 1:51 PM

پاکستانی فوج نے 2 اہم وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی فوج نے 2 اہم وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" نے کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جنڈولہ کے قریب آپریشن میں خطرناک وہابی دہشت گرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی اور اس کے ساتھی کو ہلاک کردیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات  عامہ "  آئی ایس پی آر"  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جنڈولہ کے قریب آپریشن میں خطرناک وہابی دہشت گرد محمود الحسن عرف خواجہ مدنی اور اس کے ساتھی کو ہلاک کردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا،جن میں ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈز،رائفلز اور اینٹی ٹینک مائنزشامل ہیں۔

News ID 1871467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha