مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نےشمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں 10 سلفی وہابی طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے طالبان دہشت گرد اس سے قبل پاکستانی فوج کی طرف سےطالبان کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو غلط قراردے چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور دیگان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند مارے گئے جب کہ کارروائی کے دوران اسلحہ کا ذخیرہ اور 5 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
پاکستانی فوج نے آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 900 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے لیکن طالبان اس دعوی کو رد کرچکے ہیں آپریشن میں 82 فوجی بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔
آپ کا تبصرہ