مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے نیشنل انٹرسٹ کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر دہشت گردی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ لبنان کی شام میں موجودگی قانونی اور مشروع ہے اور ایران کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ لاوروف نے کہا دہشت گردی کا کوئی ایسا واقعہ نہیں جس میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہوں بلکہ ایران دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا واحد سنجیدہ ملک ہے جو خود بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ اس نے کہا کہ سن 1990 میں ہم نے ایران کے ہمسایہ ممالک میں سیکڑوں دہشت گردوں کی شناخت کی لیکن ایران میں ہمیں کوئی دہشت گرد نہیں ملا۔
لاوروف نے کہا کہ ایران علاقہ کا ایک قوی اور سنجیدہ ملک ہے ۔ شام میں ایران کی موجودگی شامی حکومت کی اجازت سے ہے اور ایران شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں شامی حکومت کی سنجیدگی کے ساتھ مدد کررہا ہےجبکہ ہم سب شام میں دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ لہذا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمی ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ