مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 4 طالبان کمانڈروں سمیت 93 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ دہشت گردوں کے 8 موٹر سائیکل اور 5 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں فضائی کارروائی میں 4 طالبان کمانڈروں سمیت45 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ ادھر وزرات دفاع کے حکام کے مطابق کارروائی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لشکر گاہ شہر میں کی گئی ۔صوبہ فراہ کے ضلع بالا بولک میں افغان سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 45 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوگئےہیں۔ فوجی کمانڈر عبدالجلال جلال کا کہنا ہے کہ ضلع بالا بولک میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیاگیا تھا۔ اس دوران2افغان فوجی بھی ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان اسپیشل فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 3 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن ضلع کھیوا میں کیا گیا۔
افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران 4 طالبان کمانڈروں سمیت 93 وہابی دہشت گرد ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1871437
آپ کا تبصرہ